پنجاب، اتراکھنڈ اور گوا میں وزیر اعلی کے عہدے کے امیدواروں نے انتخابی
مہم کی کمان اپنے ہاتھوں میں لے رکھا ہے، جہاں وہ خود الیکشن لڑرہے ہيں اور
لوگوں سے اپنی پارٹی کے ساتھ خود اپنے لئے ووٹ کی درخواست کررہے ہیں، تو
وہيں دوسری طرف اترپردیش میں صورتحال بالکل برعکس ہے، جہاں کسی بھی پارٹی
سے وزیر اعلی کے عہدے امید وار لوگوں سے اپنے لئے
ووٹ مانگنے سے کترا رہے
ہیں اور وہ الیکشن لڑنے سے بھی کنارہ کشی کررکھی ہے۔پنجاب میں کانگریس اور اکالی-بی جے پی اتحاد کے وزیر اعلی امیدوار الیکشن
لڑرہے ہيں اور عام آدمی پارٹی نے بھی اعلان کیا ہے کہ پارٹی کے منتخب لیڈر
کو ہی وزیر اعلی بنایا جائے گا۔اتراکھنڈ اور گوا میں بھی وزیر اعلی کے عہدے کے تمام پارٹیوں کے امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔